بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

پشاور ۔الیکشن کمیشن نے 2018 ء کے عام انتخابات کے لئے پولنگ سٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ٗجبکہ ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے سٹرانگ روم اور سٹورز رواں سال کے آخر تک تیار کر لئے جائیں گے اس سلسلے میں ایک اجلاس سیکر ٹری الیکشن کمیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صو بائی الیکشن کمشنرز نے بھی شر کت کی ٗاجلاس کو بتا یا گیا کہ 2018 ء کے عام انتخابات سے قبل سٹوریج ہاؤ سز اور سٹرانگ رومز تعمیر کر لئے جائیں گے ٗ۔

جو عام انتخابات میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت استعمال کئے جائیں گے اجلاس میں پولنگ سٹیشنز کی تعداد میں اضافے اور دیگر امور بھی زیر غور آئے ٗاجلاس کو بتایا گیا کہ سیکر ٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب اگلے چند روز میں کوہاٹ ٗ بنو ں اورڈیرہ کے سٹوریج اور سٹرانگ رومز کا افتتاح کر یں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ عام انتخابات کے لئے نئے قانون کی روشنی میں مزید پولنگ سٹیشنز بنائے جائیں گے ٗاس وقت پولنگ سٹیشنز کی تعداد69 ہزار ہے جو اضافے کے بعدایک لاکھ ہو جائے گی ٗکمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے سات لاکھ عملے کو بھی حتمی شکل دے دی ہے ۔