بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محرم میں حساس اضلاع کی فضائی نگرانی کا فیصلہ

محرم میں حساس اضلاع کی فضائی نگرانی کا فیصلہ

پشاور۔محرم الحرام میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر چاروں حساس ترین اضلاع کی فضائی نگرانی کے لئے وفاق کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ امن وامان کے باعث کارخانو مارکیٹ سے پشاور سٹی اور کینٹ تک موٹر سائیکل ، سائیکل کے ذریعے سمگللنگ کر نے والو ں کے خلاف کاروائی کرنے کی سفارشات کی گئی ہے کپڑے کی آڑ میں بعض سمگلر بارودی مواد اور دیگر تخریب کاری کے لئے محرم الحرام کے موقع پر کوئی بھی مواد قبائلی علاقہ جات یا کارخانو مارکیٹ سے پشاور منتقل کرنے کے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں ۔

جس پر فوری طور پرکاروائی کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کی گئی ہیں امن اومان کی صورتحال کے پیش نظر پشاور ،کوہاٹ ، ہنگو ، ڈیرہ اسماعیل خان اور پاڑہ چنار کی فضائی نگرانی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے صوبائی حکومت کو وفاق ہیلی کاپٹر فراہم کرے گی جبکہ صوبائی سطح پر بھی مانٹیرنگ سیل قائم کردیئے ہیں جبکہ ممکنہ طور پرکل سے پشاور ، کوہاٹ ،ہنگو سمیت صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردیا جائے گا ۔