بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / محرم کے دوران افغان رجسٹریشن سنٹرز بند کرنیکا حکم

محرم کے دوران افغان رجسٹریشن سنٹرز بند کرنیکا حکم

پشاور۔وفاقی حکو مت نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں یکم سے دس محرم تک 21افغان رجسٹریشن سنٹرز بند کر نے کا حکم دیا ہے ٗاس سلسلے میں فیڈرل ٹاسک فورس کا اجلاس کمشنر افغان مہا جرین اسلام آباد محمد سلیم خان کی زیر صدارت منعقد ہو ا ٗاجلاس میں یو این ایچ سی آر ٗ چاروں صو بو ں کمشنرز ٗڈی جی افغان کمشنر یٹ پشاوروقار معروف نے بھی شر کت کی ٗ اجلاس میں رجسٹریشن کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ٗاجلاس کو بتا یا گیا کہ ملک بھر میں 21 رجسٹریشن سنٹرزمیں ایک لاکھ غیر رجسٹرڈافغان باشندوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے ٗ ان میں67 فیصد کا تعلق صو بہ خیبر پختونخوا سے ہے ٗبتا یا گیا ہے کہ محرم کے فوراً بعد رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا جوجنوری 2018 ء تک جاری رہے گا ۔