بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے متجاوز

ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 10ہزار سے متجاوز

پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے متاثرہ 7اضلاع میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 303 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10ہزار 788ہو گئی ہے

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1729افراد کے خون کی سکریننگ کی گئی ان میں پشاور کے 275ٗ نوشہرہ 4ٗ ایبٹ آباد ایک ٗ بونیر 2ٗ مانسہرہ 8اور مردان کے 13افراد کے خون میں ڈینگی وائرس پایا گیا اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 410مریض زیر علاج ہیں ۔