بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ڈینگی اضافہ ٗنجی ہسپتالوں کے سربراہ طلب

ڈینگی اضافہ ٗنجی ہسپتالوں کے سربراہ طلب

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس غضنفرپرمشتمل بنچ نے ڈینگی میں اضافے کے خلاف دائررٹ پرصوبائی دارالحکومت پشاورکے بڑے نجی ہسپتالوں کے سربراہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیاہے کہ ڈینگی کے مریضوں کووہ کیاسہولیات فراہم کررہے ہیں۔

جبکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ نجی لیبارٹریوں کی فیسوں کوکنٹرول کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے سیف اللہ محب ایڈوکیٹ کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پرمحکمہ صحت کی جانب سے عدالت کو بتایاگیاکہ ڈینگی کے مرض میں کمی آئی ہے اوراس کے مریض بتدریج کمی آرہی ہے جبکہ مریضوں کوبیش بہاسہولیات فراہم کی جارہی ہیں اورڈینگی کے مرض میں اب کمی آرہی ہے جبکہ دوران سماعت عدالت نے استسفارکیا کہ صوبے میں ڈینگی وباء کی صورت اختیار کرگیاہے آیاروزڈینگی سے متاثرہ افراد مررہے ہیں۔

تاہم بڑے نجی ہسپتال اس حوالے سے کیاکررہے ہیں اوروہ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کوکیامفت سہولیات فراہم کررہے ہیں فاضل بنچ نے اس موقع پر پشاورکے بڑے نجی ہسپتالوں کے چیف ایگزیکٹوزکوطلب کرلیاکہ وہ ڈینگی کے حوالے سے مریضوں کوکیاسہولیات فراہم کررہے ہیں جبکہ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کوہدایات جاری کیں کہ نجی لیبارٹریاں ڈینگی ٹیسٹ کے حوالے سے زیادہ فیس تو وصول نہیں کررہے ہیں