بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان عالمی سطح پر ر ینٹل پاورکیس ہار گیا ٗ جرمانہ بھی عائد

پاکستان عالمی سطح پر ر ینٹل پاورکیس ہار گیا ٗ جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد۔پاکستان رینٹل پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ورلڈ بینک میں عالمی سطح کا مقدمہ ہارگیا ہے، ورلڈ بینک نے ترک کمپنی کے حق میں فیصلہ دیاجبکہ پاکستان پرایک ارب 60 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیاگیاہے۔سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے رینٹل پاور پلانٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔ جس کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرمایہ کاری سے متعلق تنازعات طے کرنے والے ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے نے ترک کمپنی کار کے پاور پلانٹ کیس میں پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے پاکستان پر ستر کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔کار کے نے پاکستان کیخلاف دو ارب دس کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا تھا ۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے30 مارچ 2012 کو کار کے سمیت تمام رینٹل پاور منصوبے بند کرنے کا حکم دیا تھا ۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے فیصل صالح حیات اور خواجہ آصف کی درخواستوں پر فیصلہ دیا تھا ۔ پیپکو اور کار کے کے درمیان پانچ سال کا معاہدہ 56 کروڑ46 لاکھ ڈالر مالیت کا تھا ۔ پاکستان اور ترکی کی حکومتیں اس معاملے پر مذاکرات کر رہی ہیں۔جبکہ پاکستان نے ترک حکومت کے ذریعے کمپنی کو70 کروڑ ڈالر ہرجانہ دینے کی پیشکش کی تھی۔