بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ویڈیو گیم کا مشہور کردار ایک بار پھر بڑی اسکرین پر

ویڈیو گیم کا مشہور کردار ایک بار پھر بڑی اسکرین پر

عام طور پر ویڈیو گیمز پر بننے والی فلمیں اکثر ناظرین کو کچھ زیادہ پسند نہیں آتی مگر ہولی وڈ اسٹوڈیو وارنر برادرز ٹومب رائیڈ ری بوٹ کے ذریعے اس تاثر کو ختم کرنا چاہتا ہے اور اس کا پہلا ٹریلر دیکھنے میں تو متاثرکن ہے۔

وار کرافٹ اور Assasins Creed جیسی گیمز پر بننے والی فلیں تو دیکھنے والوں کے دلوں کو توڑ گئیں، مگر ٹومب رائیڈر ری بوٹ کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

لگ بھگ پندرہ سال پہلے انجلینا جولی ٹومب رائیڈر میں لارا کرافٹ کے روپ میں نظر آئی تھی جس کا پہلا حصہ کامیاب جبکہ دوسرا ناظرین کو کچھ زیادہ متاثر نہیں کرسکا، مگر پھر بھی اس کی مزید فلموں کا انتظار برسوں سے کروڑوں افراد کررہے تھے۔

اب اسے دوبارہ ری بوٹ کیا جارہا ہے اور اس کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

یہ فلم 2013 کی ویڈیو گیم ری بوٹ ٹومب رائیڈ پر مبنی ہے، جس میں ناظرین لارا کرافٹ کے ماضی کا وہ حصہ دیکھ سکیں گے جن کے باعث وہ شعلہ فشاں کردار کے روپ میں ڈھل گئیں۔

فلم کے ٹریلر کے بیشتر سین بھی گیم سے متاثر لگتے ہیں۔

اس فلم کی ہدایات Roar Uthaug دے رہے ہیں جبکہ فلم لارا کرافٹ کا کردار آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ الیسیا وکیندر نے ادا کیا ہے۔

یہ فلم 16 مارچ 2018 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائیں گی۔