بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / قیام امن ٗ پاکستان افغانستان سے مذاکرات کیلئے تیار

قیام امن ٗ پاکستان افغانستان سے مذاکرات کیلئے تیار

نیو یا رک۔وز یر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خطے میں بھارتی بالا دستی قبول نہیں ‘ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر طرح کی بات چیت کیلئے تیار ہیں ‘ پاکستان افغان سرحد پر سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث منشیات فروش فائدہ اٹھا رہے ہیں ‘ مالی امداد نہیں عالمی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں ‘ پاکستان میں وزیر اعظم اکیلا کوئی فیصلہ نہیں کرتا ‘ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

و ہ جمعرات کو یہاں کونسل آف فارن ریلیشنز میں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیار دفاع کیلئے ایٹمی اثا ثوں کا مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم رکھتے ہیں۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام عالمی اصولوں کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی نہ ہونے سے منشیات فروش فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ پاک افغان بارڈر کو منظم کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں قیام امن کیلئے ہر طرح کی بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھایا۔

نہیں سمجھتے کہ افغانستان میں بھارت کا کوئی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد نہیں عالمی منڈیوں تک رسائی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ہیں۔ خطے میں بھارتی بالا دستی قبول نہیں ہے۔ پاکستان میں اکیلا وزیر اعظم کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ پاکستانی آئین میں وزیر اعظم کا کردار واضح ہے۔ قبائلی علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔ بھارت کنٹرول لائن پر جارحیت کر رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔