بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / جنرل اسمبلی میں بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش

جنرل اسمبلی میں بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش

نیویارک۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے جنرل اسمبلی میں سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا،دہشتگردوں نے عالمی لیڈر بے نظر بھٹو کر شہید کیا،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے ،دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق پاکستانی وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

انکا کہنا تھاکہ بے نظیر بھٹو نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا،دہشتگردوں نے عالمی لیڈر بے نظر بھٹو کر شہید کیا،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خواتین نے اہم کردار ادا کیا ہے ،دہشتگردوں نے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے خواتین کو بھی نشانہ بنایا۔برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سال بے نظیر کی دسویں برسی ہے اور یہ اس عورت کی برسی جس نے مجھے میرے شوہر سے ملوایا اور آج اقوام متحدہ کے اجلاس میں بہت سے لوگ موجود ہیں جو ان کو جانتے تھے۔

بے نظیر کو نہایت بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا اور یہ ان لوگوں کے کیا جن کے نظریے کے خلاف اقوام عالم متحد ہیں۔برطانوی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ایک ایسا ملک جس کو دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت کچھ سہنا پڑا،جمہوریت کو بچانے کے لیے بہت ساری قربانیاں دینا پڑیں جب میں سوچتی ہوں سینکڑوں نہیں ہزاروں لوگ پوری دنیا میں دہشت گردی کا نشانہ بن گئے،بہت سارے خاندان،دوست اور بہت سارے کیمیونٹی اس دہشتگردی کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔