بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا انضمام ٗ قبائلی ارکان اسلام آباد مارچ کا اعلان

فاٹا انضمام ٗ قبائلی ارکان اسلام آباد مارچ کا اعلان

اسلام آباد۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو قبائلی ارکان نے 9 اکتوبر تک فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے معاملے میں پیشرفت نہ ہونے پر قبائل کے لشکر اسلام آباد لانے کا اعلان کر دیا ۔ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنے میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ۔ حکومت کی طرف سے آئینی ترمیم کا اعلان ہونے تک قبائل اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے ۔ گزشتہ روز یہ اعلان قبائلی رہنما حاجی شاہ جی گل آفریدی نے ایوان میں کیا ۔

شاہ گل آفریدی نے کہا کہ مجھے فاٹا اصلاحات کا کریڈٹ لینے کا کوئی شوق نہیں ۔ کسی سے بھی اس کریڈٹ کو منسوب کر دیں ۔ بہت تاخیر ہو چکی ہے۔ قبائلی علاقوں کو صوبہ خیبر پختونخوا میں شامل کرنے کی جلد پارلیمنٹ سے آئینی ترمیم منظور کروائی جائے 9 اکتوبر کو تمام قبائل اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اس کا اعلان باقاعدہ طور پر 14 ستمبر کی کل جماعتی کانفرنس میں کر دیا گیا ہے ۔

تکمیل پاکستان کی خاطر قبائل کے لشکر وفاقی دارالحکومت آئیں گے سیاسی جماعتیں اگر عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں وہ اس احتجاج میں شریک ہوں مجھے پارلیمانی لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کے لیے اہم سیاسی رہنماؤں نے میرے خلاف سازشیں کیں ان رہنماؤں کو کھلے دل سے معاف کرتا ہوں فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کی رکاوٹیں ختم کر دیں ۔