بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں اسکریپ کی دکانیں کھلی رکھنے پر پابندی

پشاور میں اسکریپ کی دکانیں کھلی رکھنے پر پابندی

پشاور:ڈپٹی کمشنر پشاور نے دفعہ144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع پشاور کی حدود میں اسکریپ کی دکانوں کو کھلا رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی جبکہ یہ حکمنامہ عرصہ10دنوں (یکم محرم سے دسویں محرم) تک نافذ العمل رہے گا۔

اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ایک اور اعلامیے کے مطابق پشاور کی حدود میں امام بارگاہوں کے قریب اور جلوس کے راستے میں ملبے اور تعمیراتی سامان جیسے اینٹیں ،ریت،سیمنٹ اور کرش اکٹھا کرنے پر عرصہ15دنوں کے لئے پابندی عائد کر دی ہے۔اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو دفعہ188تعزیرات پاکستان کے تحت سزا دی جائے گی۔اس امر کااعلان ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے جاریکردہ ایک اعلامیے میں کیاگیا۔