بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ملک شاہ محمد بھائی سمیت نااہل

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر ملک شاہ محمد بھائی سمیت نااہل

اسلام آباد۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے رکن اور وزیراعلیٰ کے مشیر خصوصی برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد اور ان کے بھائی ممبر ضلع کونسل ملک گل بازخان کو نا اہل قرار دیدیا ہے۔ جمعرات کے ر وز چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن ملک شاہ محمود خان اور ان کے بھائی ممبر ضلع کونسل بنوں ملک گل باز خان کے خلاف جے یو آئی کے رہنما ملک نعیم خان کی جانب سے دائر رخواست کی ۔

سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ بنوں کے حلقےPK 72سے منتخب رکن اسمبلی ملک شاہ محمود خان اور ان کے بھائی جو اس وقت ضلع کونسل بنوں میں اپوزیشن لیڈر ہیں دونوں ے نام فورتھ شیڈول میں شامل ہیں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی عوامی یا سرکاری عہدے کے لئے نا اہل ہوئے ہیں ملک نعیم خان کی جانب سے انوار الحق ایڈووکیٹ جبکہ ملک شاہ محمد خان کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان ایڈووکیٹ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے الیکشن کمیشن نے سماعت کے بعد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان اور ممبر ضلع کونسل بنوں ملک گل باز خان کو نا اہل قرار دیدیا ہے۔