بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ

پشاور میں ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بنجر ہونے کا خدشہ

پشاور ۔پشاورکے نواحی علاقوں سے گزرنے والے دریائے شاہ عالم اورناگمان ایک بار پھر خشک ہونے لگے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کا بنجر ہونے کا خدشہ پید ا ہوگیا ہے متاثرہ علاقوں کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے صوبائی حکومت و ٹاؤن ٹو انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اس ضمن میں گزشتہ روز اتحاد زمینداران و کاشتکار ان داؤدزئی کے صدر ارباب جمیل کی زیر صدارت حجرہ محمد عالم بابو زئی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں زمینداروں اور کاشتکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اجلاس میں بتایاگیا کہ سابق صوبائی وزیر آبپاشی سکندر شیر پاؤ کی ذاتی دلچسپی سے 15 سال بعد ٹاؤن ٹو سول کینال میں موسم سرما کا آبپاشی ناظم بحال ہوا تھا لیکن موسم گرما میں پانی کا دباؤ بڑھنے سے ورسک کے مقام پر آبپاشی بند متاثر ہوا ہے جس کی بحالی کی اشد ضرورت ہے تاکہ گندم کی فضل کیلئے پانی بروقت مل سکے انہوں نے کہاکہ دریائے شاہ عالم اور ناگمان میں پانی کا بہاؤ بند ہونے سے ٹاؤن ٹو کی یونین کونسلوں گلبیلہ ٗ خٹکی ٗ کنکولہ ٗ خزانہ ٗ نحقی ٗ ہریانہ اور تخت آباد سمیت دیگر علاقوں کے سول کینال میں پانی کا بہاؤ کئی ختم اور کہیں ختم ہونیوالا ہے لہٰذا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ نوٹس لیں ۔