بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ورلڈ بینک سے فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے امدادمنظور

ورلڈ بینک سے فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے امدادمنظور

کراچی ۔ورلڈ بینک نے فاٹا کے آئی ڈی پیز کی بحالی کے لئے 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی منظوری دے دی۔ دہشتگردی کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے فاٹا میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے،

ورلڈ بینک کی جانب سے منظور کی جانے والی رقم سے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی کے 64 ہزار خاندانوں کی مدد کی جائے گی۔

ورلڈبینک کے جاری اعلامیہ کے مطابق ہر خاندان کو یکمشت 35 ہزار روپےجبکہ ہر چار ماہ کے بعد 4 ہزار روپے علیحدہ سے بھی دیے جائیں گے۔ امدادی رقم سے ان علاقوں میں آئی ڈی پیز کی بحالی کے عمل میں تیزی آنے کا امکان ہے۔