بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عائشہ گلالئی نے زرداری پر بھی بمباری شروع کر دی

عائشہ گلالئی نے زرداری پر بھی بمباری شروع کر دی

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کی متحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل آصف علی زرداری اور ان کی بہنوں نے کرایا ہے، پرویز مشرف کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں عائشہ گلالئی سابق صدر پرویز مشرف کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں آصف علی زرداری اور ان کی بہن ملوث ہیں۔

پرویز مشرف کے بیان میں بڑی حد تک سچائی ہے، انہوں نے کہا کہ بے نظیر کے ساتھ جو لوگ تھے ان کو کھڈے لائن لگایا گیا اور زرداری اپنی ناکامیوں کا ملبہ پرویز مشرف پر ڈال رہا ہے جوکہ سچ نہیں مشرف کو صرف ٹارگٹ کیا جارہا ہے تاکہ اصل قاتل تک رسائی نہ ہوں، عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر قتل کیس دوبارہ چلایا جائے اور مشرف کا بیان ریکارڈ کیا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔