بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافہ

پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی ۔ پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے جس میں سرحدی کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب سے شہری آبادی پر فائرنگ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔جمعہ کو بھارتی ٹی وی ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق پاک بھارت سرحدی کشیدگی میں اضافے کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے جس میں سرحدی کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستانی ڈی جی ایم او نے بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھارتی ہم منصب کو بتایاکہ ہمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہری آبادی پر فائرنگ اور شہادتوں پر گہری تشویش ہے ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج ایک پیشہ وارانہ فوج ہے جو کسی بھی جارحیت کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ چند روز سے شدید فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث 4خواتین سمیت 6افراد شہیدا ور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔