بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد گھر منتقل

بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد گھر منتقل

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئیں۔

وہ تین دن اسپتال میں رہیں جہاں سے انہیں ان کے بیٹے حسن نواز کے فلیٹ پر لے جایا گیا، نواز شریف بھی ان کے ساتھ ہیں۔

سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنی اہلیہ کے لیے صحت یابی کی دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید دعاؤں کی ضرورت ہے۔

ان کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی مزید رپورٹس کا انتظار ہے۔

ادھر سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنے ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے کہ والدہ کو گھر لے آئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز نے مزید کہا کہ تیسری سرجری کے بعد امی کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے اپنی والدہ کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔