بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا سلسلہ عارضی بند

افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا سلسلہ عارضی بند

پشاور ۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سمیت صوبے بھر میں غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کا سلسلہ دو ہفتے تک عارضی طور پر بند کردیاگیاہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دس لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغا ن مہاجرین کی رجسٹریشن گزشتہ مہینے سے شروع ہو چکی ہے جو کہ دسمبر تک جاری رہے گی اور اب تک پچاس ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ افغا ن مہاجرین کو افغان سٹیزن کارڈ دیا گیا ہے۔

جبکہ نویں اور دسویں محرم الحرام کو پاک افغان طورخم بارڈر کی بندش کے باعث افغان مہاجرین وطن واپسی بھی دو دن کے لئے بند رہے گی پشاور سمیت صوبے کے گیارہ مراکز گزشتہ روز سے بند کردیئے گئے ہیں اور اس ضمن میں غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو بھی آگاہ کر دیاگیا ہے رجسٹریشن کا سلسلہ دوبارہ 12 محرم الحرام کو شروع کردیا جائے گا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر محرم الحرام کے لئے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے حساس ترین اضلاع میں داخلے پر پابندی بھی عائد کی گئی ہے