بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ادویات قیمتوں میں ازخود اضافے پر جرم کا قانون نافذ

ادویات قیمتوں میں ازخود اضافے پر جرم کا قانون نافذ

پشاور۔منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ پر جرم کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا ہے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بغیر اجازت ادویات کے قیمتوں میں اضافہ پر ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا اور زائد منافع کی ریکوری بھی کی جائے گی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی قانون 2012ء کے شیڈولllاور lllمیں ترامیم کر کے نئے قوانین سے صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ ترمیمی قانون ادویات ساز کمپنیوں کے ساتھ ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز پر بھی لاگو ہو گا قانون کے تحت فارماسیوٹیکل کمپنی کی جانب سے زائد قیمت وصول کرنے پر مذکورہ کمپنی کا گزشتہ سال کی آمدنی کے ریکارڈ کے تحت زائد منافع واپس لیا جائے گا اور 20 فیصدجرمانہ ہو گا ادویات ڈسٹری بیوٹرز کو20 لاکھ سے ایک کروڑ روپے ٗ ریٹیلر کو ایک لاکھ سے 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔