بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کیٹیگری ڈی ہسپتالوں کو سولرائز کرنیکا فیصلہ

کیٹیگری ڈی ہسپتالوں کو سولرائز کرنیکا فیصلہ

پشاور۔ ضلعی حکومت نے علاقوں میں قائم تمام مراکز صحت کو سولرائز کرنے کافیصلہ لیا ہے جبکہ ابتدائی طورپر بڈھ بیر ‘ گاڑھا تاجک اورمتنی کے مراکز صحت کو سولرائز کرنے کیلئے فنڈ جاری ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ضلع کے تمام اورخصوصا نواحی علاقوں میں کیٹیکگری ڈی ہسپتالوں کوسو لرائز کرنے کے اپنے اعلان کوعملی جامہ پہناتے ہوئے گزشتہ روز ڈی او فنانس کو ابتدائی طور پر گاڑھا تاجک ‘ بڈھ بیر اورمتنی کے کیٹیگری ڈی ہسپتالوں کوسولرائز کرنے کیلئے فنڈ جاری کرنے ڈی ایچ او پشاورکو سولر سسٹم کو چلانے کیلئے ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ‘ ۔

یہ احکامات گذشتہ روز ضلع ناظم کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کئے گئے جس میں ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد‘ ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق ‘ ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ‘ ڈی او فنانس عالمزیب خان ‘ پی ایس او نصر اللہ اوردیگر شریک تھے اس موقع پر ضلع ناظم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق اداروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے لہذا افسران بھی عوام کی خدمت پر یوری توجہ دیں اور غفلت کی صورت میں کسی سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائیگی ۔