بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر خارجہ کی نااہلی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

وزیر خارجہ کی نااہلی درخواست پر لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف منی لانڈرنگ اور اقامہ کے حو الے سے دائر درخواست پر تین رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔26 ستمبر کو سماعت ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل سنگل رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ بنائے جانے کے حوالے سے بھیجی گئی سفارش پر جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26ستمبر سے باقاعدہ درخواست کی سماعت کریگا۔

واضح رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر سنگل رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر درخواست میں الیکشن لا اور آئینی نقطے اٹھائے جانے پر معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو واپس بھیجو ا دیا تھا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔