بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / 4اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

4اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رونما ہونے کے بعد لکی مروت سمیت 4اضلاع میں ہنگامی طور پر انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پولیو وائرس افغانستان سے آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (ای او سی ) کی جانب سے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت میں پولیو سے متاثرہ بچی کو انسداد پولیو کے قطرے با قاعدگی سے پلائے گئے تھے اسی وجہ سے وائرس نے بچی کو زیادہ متاثر نہیں کیا ہے اور وہ بغیر سہارے کے چل سکتی ہے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ای او سی کو لکی مروت ٗ ڈیرہ اسماعیل خان ٗ بنوں اور کرک میں ہنگامی طور پر انسداد پولیو مہم کے لئے خط ارسال کر دیا ہے ۔