بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / باچا خان ایئر پورٹ پر جدید سکیورٹی آلات نصب

باچا خان ایئر پورٹ پر جدید سکیورٹی آلات نصب

پشاور۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر دنیا کے جدید ترین سیکورٹی آلات نصب کئے جا رہے ہیں جاپان حکومت کی طرف سے فراہم کئے گئے ای ڈی ایس بیگج سکینر کے آلات نصب کئے جائینگے ان آلات سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر مسافروں کے سامان میں موجودہ ممنوعہ اشیاء اور بارودی مواد کی تلاش میں مدد ملے گی اس سے قبل یہ آلات ملک کے دیگر بڑے ائیر پورٹس پر لگائے گئے ہیں اور تیسر ے مرحلے میں باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لگائے جارہے ہیں ۔