بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا مستعفی ہونے کا فیصلہ


اسلام آباد۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ‘ لندن میں ہی قیام کریں گے واپسی کا بھی اعلان نہیں کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار چند روز میں اپنی وزارت سے مستعفی ہوجائیں گے اور ان کی وطن واپسی بھی نہیں ہوگی وہ لندن میں ہی قیام کریں گے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق نیب میں ریفرنس کی سماعت اور حدیبیہ پیپر ملز کیس میں سپریم کورٹ میں دائر اپیل کے باعث اسحاق ڈار نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسحاق ڈار کو نیب کی جانب سے جاری سمن پیر کے روز ہائی کمیشن کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔