بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکہ پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتا ہے ‘ ہلینا وائٹ

امریکہ پاکستانی عوام کی قربانیوں کو سراہتا ہے ‘ ہلینا وائٹ

واشنگٹن:امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا کے لیے ترجمان ہلینا وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ’محفوظ ٹھکانے‘ ختم کر دیے جائیں گے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ 70سال سے ہیں جو بہت مظبو ط ہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا بہت بڑا کردارہے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں پاکستانی عوام پاک فوج نے دی ہیں امریکہ ان قربانیوں کو سراہتا ہے۔

ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر لڑیں گے ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلا ف جنوبی وزیرستان میں جو کاروائیاں کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج کی قربانیوں کو امریکہ تسلیم کر تا ہے ہمیں امید ہے ہم مستقبل میں اکھٹے کام کریں گے جو پورے جوبی ایشیا کے لےئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قیام امن کی بگڑتی صورتحال کا الزام پاکستان پر قطعا نہیں لگار ہے ہم نے بارہا کہا ہے کہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر تے ہیں ،ہم جانتے ہیں کہ سر حد کے دونوں ا طرف دہشت گردوں کے کچھ محفوظ ٹھکانے ہیں جنہیں ہم ختم کریں گے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان ہمارا تحادی ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں ۔