بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز آبائی گاؤں میں سپردک خاک

لیفٹیننٹ ارسلان عالم فوجی اعزاز آبائی گاؤں میں سپردک خاک

مری ۔ افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں گہل میں تدفین کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز افغان سرحد پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی آبائی گاؤں گہل میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔

جس میں کور کمانڈر راولپنڈی ندیم رضا ‘ ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود ‘ سی پی او اسرار عباسی ‘ جی سی او مری اظہر عباس سمیت سول و اعلی عسکری حکام اور اہلخانہ علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔