بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70 لاکھ 21ہزار 554ہوگئی ،الیکشن کمیشن

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9کروڑ 70 لاکھ 21ہزار 554ہوگئی ،الیکشن کمیشن

اسلام آباد۔پاکستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کل 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 554 ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کل رجسٹرڈ خواتین ووٹر 4 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 592 اور مرد رجسٹرڈ ووٹر5 کروڑ 45 لاکھ 96ہزار 506 ہیں۔

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 630 ہے۔ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 6 لاکھ 95 ہزار 29ہیں ،سندھ میں 2 کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار 511 ، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ40 لاکھ16 ہزار426 ،بلوچستان میں 37 لاکھ 2 ہزار 352 جبکہ فاٹا میں کل رجسٹرڈ ووٹر 21 لاکھ 42 ہزار 605 ہیں۔