بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا میں تعلیم کے فروغ کیلئے 3.5 ارب مختص

فاٹا میں تعلیم کے فروغ کیلئے 3.5 ارب مختص

اسلام آباد۔وفاقی حکومت فاٹا میں تعلیم کے فروغ کے لئے ساڑھے تین ارب روپے خرچ کررہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام قبائلی ایجنسیوں میں تعلیم کے شعبے کے 59 منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔

ان منصوبوں میں قبائلی نوجوانوں کی مختلف شعبوں میں تربیت کے لئے فنی تعلیم کے نئے اداروں کی تعمیر شامل ہے۔ قبائلی طلبا کو بہتر تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کے لئے قبائلی پٹی میں پرائمری ،مڈل اور ہائی سکولوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔