بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / وزیراعظم نیویارک اور لندن دورے کے بعد وطن واپس روانہ

وزیراعظم نیویارک اور لندن دورے کے بعد وطن واپس روانہ

لندن۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک اور لندن کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے انہیں رخصت کیا ، اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر کوئی اعتراض تو نہیں ؟

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لندن اور نیویارک کے سات روزہ دورے کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہوئے تو ہائی کمشنر سید ابن عباس نے انہیں رخصت کیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ کیا اسحاق ڈار آپ کے ساتھ واپس جا رہے ہیں جس پر وزیراعظم نے خوشگوار موڈ میں کہا کہ اسحاق ڈار کی واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔