بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختو نخوا میں ڈینگی راج ‘رواں سال 7,382افراد متاثر

خیبر پختو نخوا میں ڈینگی راج ‘رواں سال 7,382افراد متاثر

پشاور۔خیبر پختونخوامیں ڈینگی کے مریضوں کے حوالے سے سب سے آگے ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں سال خیبر پختون خوا میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 7ہزار 382مریض سامنے آئے ٗصوبے میں ڈینگی سے 31افراد جاں بحق ہوئے ٗسندھ میں ایک ہزار 5، پنجاب میں 130اور بلوچستان میں 38مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کراچی میں 20روز کے دوران ڈینگی وائرس سے 244افراد متاثر ہوچکے ہیں ٗکراچی میں رواں سال 6افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ جا چکے ہیں۔ماہرین طب نے شہریوں سے کہا کہ وہ ڈینگی سے بچنے کے لیے صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔