بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کیخلاف دائر درخواست پر مزید کارروائی آج ہوگی

عمران خان کیخلاف دائر درخواست پر مزید کارروائی آج ہوگی

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کے بعد اکبر ایس بابر کی درخواست پر مزید کارروائی (آج )پیر کو ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 5رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن نے 14ستمبر کو عمران خان کے توہین عدالت کیس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے جو اسلام آباد ہائی کورٹ نے معطل کر تے ہوئے عمران خان کو ہدایت کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب دیں۔