بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخوست دائر

نوازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخوست دائر

اسلام آباد۔ پاکستان عوامی تحریک نے ہائی کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کے خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی متفرق درخوست دائر کردی ہے ، نواز شریف کا نام اگر ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو پی اے ٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ، سابق وزیر اعظم اب ملک سے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے ،شریف خاندان کو نام یس سی ایل میں ڈالنے سے قانون کی بالا دستی ہو گی ۔

نواز شریف اور ان کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے قانون کی بالادستی ہو گی ، پیٹ کے وکیل مخدوم نیاز انقلابی نے درخوست دائر کرتے ہوئے عدالت سے جلد سماعت کی درخواست کی ،اس کیس کے ریفرنس کی مکمل سماعت تک شریف خاندان کو بیرون ملک جانے سے روکا جائے ۔ درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے۔سوموار کو پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے بیرون ملک جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ مین درخوست دائر کر دی ہے ۔

پیٹ کی جانب سے دی گئی دراخوست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر میاں نواز شریف اور ان کی فیملی پاکستان واپس نہ آئے تو ماڈل ٹون سانحہ کا کیس طویل مدت تک لٹک جائے گا جو پاکستان عوامی تحریک کیلئے ناقابل تلافی نقصان بھی ہو سکتا ہے لہذا کیس کا ریفرنس مکمل ہونے تک شریف خندان کا نام نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم نیاز انقلابی نے عدالت سے ای سی ایل کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ۔