بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتخابی اصلاحات بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

انتخابی اصلاحات بل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد۔ انتخابی اصلاحات بل 2017 کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف نے سیاسی مفاد کیلئے انتخابی بل 2017منظور کرایا،ایک شخص کے مفاد میں قانون سازی کی آئینی طور پر اجازت نہیں ہے۔

پیر کو انتخابی اصلاحات بل 2017اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، درخواست ایڈووکیٹ مخدوم نیاز انقلابی اور ابرار رضا نے دائر کی،درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری کابینہ، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نواز شریف نے سیاسی مفاد کیلئے انتخابی بل 2017منظور کرایا، ایک شخص کے مفاد میں قانون سازی کی اجازت آئینی طور پر کسی کو حاصل نہیں، انتخابی اصلاحات بل ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے منظور کرایا گیا۔