بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردان میں پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

مردان میں پاک فوج اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

پشاور ۔ پاک فوج اور پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔ جس کی قیادت ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد اور پاک فوج کے کرنل اشتیاق کر رہے تھے۔

فلیگ مارچ میں پولیس اور پاک فوج کی بھاری نفری ٗ درجنوں گاڑیوں ٗ بکتر بند ٗ فالکن رائیڈر سکوارڈزاور بم ڈسپوزل سکوارڈز نے حصہ لیا جو شہر کے مختلف بازاروں مقام چوک ٗ کس کورونہ ٗ سبزی منڈی ٗ پاکستان چوک ٗ بازار شہیداں ٗ چاٹو چوک ٗ شمسی روڈ ٗ کالج چوک اور شیخ ملتون سے گزر کر پولیس لائنز پر ختم ہوا۔