بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سبزیوں کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات

سبزیوں کی قیمتیں اعتدال پر رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات

پشاور۔محکمہ خوراک نے ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں جس کے ممبران علی الصبح سبزی منڈی میں موجود ہوں گی جہاں پر سبزیوں کے نرخناموں کے تعین کے بعد دن بھر پشاور کے مختلف بازاروں میں سبزیوں کے نرخ چیک کئے جائینگے محکمہ خوراک کے مذکورہ اقدام سے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40روپے تک کمی واقع ہوگئی ہے اور گزشتہ روز مارکیٹ میں ٹماٹر 160روپے کلو فروخت ہوا وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی اور سیکرٹری فوڈ عصمت اللہ خان گنڈا پور کی ہدایت پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ اور خالد خان کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔

اے ایف سی تسبیح اللہ کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں کو کم کرنے اور اعتدال میں رکھنے کیلئے علی الصبح سبزی منڈیوں میں کمیٹیوں کی موجودگی میں سبزیوں کا تعین کیا جائیگا اور ان نرخوں پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کیلئے دن بھر مارکیٹوں پر اچانک چھاپے مارے جائیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے بروقت اقدام کے باعث ٹماٹر کی قیمت ایک دن میں ہی 40روپے کم ہو گئی ہے اور گزشتہ روز ٹماٹر 160روپے فی کلو تک فروخت کئے گئے ۔