بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا حکومت کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کی تزئین و آرائش کا فیصلہ


پشاور ۔صو بائی حکو مت نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے شہروں کی خوبصورتی ٗتزئین وآرائش کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں ترقیاتی منصو بو ں کی منظوری دی ہے جس پر تین ارب روپے کی لاگت آئے گی ٗ یہ منصو بے ایبٹ آباد ٗ سوات اور بنو ں میں مکمل کئے جائیں گے ٗبتا یا گیا ہے کہ دریائے سوات کے پانی کو فواروں کے لئے استعمال کیا جائے گا ٗتینو ں اضلاع میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک سڑکیں تعمیر کی جائے گی سڑک کے دونو ں اطراف میں کوئی کچی جگہ نہیں چھوڑی جائے گی ۔

اجلاس میں فضاء گٹ پارک اور ایل ای ڈی ایڈورٹائزمنٹ کی سکیموں کومؤ خر کر دیا گیا ٗبنو ں میں سڑکو ں کی تعمیر سے قبل تمام تجاوزات ختم کئے جائیں گے بصور ت دیگر فنڈز فراہم نہیں کئے جائیں
گے ٗبنو ں میں پارک اور بنچوں کے لئے خصوصی ڈیزائن بنائے جائیں گے ٗ چوکوں کی ٹریفک لو ڈکے مطابق ری ڈیزائنگ کی جائے گی ٗپارکوں میں بیٹھنے کی جگہ پر ویکٹو ریا لائٹس لگائی جائیں گی گلیات کی طرز پر عوامی لیٹرین بنائی جائیں گی ٗریسٹورنٹ کو کیفے ٹیریا کی طرح نہیں بنایا جائے گا۔