بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / لندن کے ٹاور اسٹیشن میں دھماکا، کئی مسافر زخمی

لندن کے ٹاور اسٹیشن میں دھماکا، کئی مسافر زخمی

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں موبائل چارجر زیادہ گرم ہونے کے باعث معمولی نوعیت کے دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق لندن کے ٹاور ہل اسٹیشن کا واقعہ مشتبہ چیز کا نہیں، آگ موبائل فون چارجرکے زیادہ گرم ہونے سے لگی۔

آگ لگنے کے بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ واقعے کے باعث پانچ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیشن کو عارضی طور پر بند کردیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں مغربی لندن میں انڈر گراؤنڈ میٹرو ریلوے اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

دھماکا ایک ٹرین میں ہوا جو اسٹیشن پر کھڑی تھی، دھماکے کے وقت ٹرین مسافروں سے بھری ہوئی تھی جب کہ دفاتر کا وقت ہونے کے باعث اسٹیشن پر بھی مسافروں کا رش تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے حملے میں مبینہ طور پر ملوث شخص کی شناخت سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کے بارے میں معلومات ظاہرنہیں کی گئی۔

بعدازاں اس دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔