بریکنگ نیوز
Home / بزنس / ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اے ڈی بی کے قرض پروگرام کا مقصد خطے کے ممالک سے تجارت اور آمدورفت کے لئے رابطے استوار کرنا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملنے والے قرض کی رقم سے سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سڑکوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے گا۔

قرض کی پہلی قسط 18 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہوگی جو رواں سال جاری ہوگی جب کہ  2019 میں دوسری اور 2021 میں تیسری قسط جاری کی جائے گی جس کی مالیت بالترتیب 26 اور 36 کروڑ ڈالر ہوگی۔