بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ایشوریا اس دہائی کی ’’بااثر شخصیت‘‘ اور شاہ رخ ’’بہترین انٹرٹینر‘‘ قرار

ایشوریا اس دہائی کی ’’بااثر شخصیت‘‘ اور شاہ رخ ’’بہترین انٹرٹینر‘‘ قرار

بھارتی ووگ میگزین کی جانب سے 10 سال مکمل ہونے پر ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بالی وڈ کے کئی نامور ستاروں اور شائقین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران بالی وڈ ستاروں نے رنگا رنگ اور عروسی ملبوسات کے جلوے بکھیرے جبکہ کئی ستاروں کی شاندار پرفارمنس نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

تقریب میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور، ایشوریہ رائے بچن، شاہ رخ خان، کرن جوہر، گوری خان سمیت کئی معروف فنکاروں اور اداکاروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایشوریہ رائے بچن کو اس دہائی کی سب سے ‘بااثر شخصیت’ جبکہ اداکار شاہ رخ خان کو دہائی کے ‘بہترین انٹرٹینر’ کا ایوارڈ دیا گیا۔