بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مسلم لیگ(ن) کونیا صدر منتخب نہ کرنے پر نوٹس جاری

مسلم لیگ(ن) کونیا صدر منتخب نہ کرنے پر نوٹس جاری

اسلام آباد۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب سے نیا صدر منتخب نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا۔(ن) لیگ اب انتخابی نشان کی اہل نہیں رہی ۔پارٹی سیکرٹری جنرل چوہدری احسن اقبال سے تین اکتوبر کو جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

(ن) لیگ کے آئین کے مطابق قائمقام صدر کی مدت 45 دن ہے جو کہ 11 ستمبر کو مکمل ہو چکی ہے الیکشن کمیشن نے احسن اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ نے مقررہ مدت میں پارٹی صدر کے انتخابات نہیں کروائے اس لیے (ن) لیگ اب انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہی احسن اقبال سے کہا گیا ہے کہ وہ تین اکتوبر کو خود یا وکیل کے ذریعے صبح دس بجے پیش ہوں الیکشن کمیشن اس معاملہ کی سماعت کرے گا اور فیصلہ کرے گا کہ (ن) لیگ آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے یا نہیں ۔

جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ (ن) لیگ کو ضمنی انتخابات میں شیر کا انتخابی نشان الاٹ نہ کیا جائے (ن) لیگ کے قائمقام سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو الیکشن کمیشن کی لیگل برانچ کی جابن سے نوٹس جاری کیا گیا ہے نوٹس چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا محمد خان کی منظوری سے بھجوایا گیا ہے۔