بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے فور کیلئے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

این اے فور کیلئے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے فور میں منظم مہم چلانے کے لیے سترہ سو تربیت یافتہ اور متحر ک کارکنوں پر مشتمل چھیاسی سے زائد کمیٹیاں بنادی ہیں جو الیکشن مہم کے دوران حلقہ کے ہر گھرتک پارٹی کاپیغام پہنچائیں گی یہ کمیٹیاں ویلج کونسل کی سطح پر کام کررہی ہیں

پارٹی ذرائع کے مطابق ہر ویلج کونسل میں پندرہ سے تیس تک سرگرم اور فعال ک کارکنوں پر مشتمل کمیٹیوں نے بھرپور طریقے سے مہم چلار کھی ہے یہی کارکنان الیکشن کے روز بھی اہم ذمہ داریا ں نبھائیں گے جبکہ مہم کے دوران اپنے ساتھ دیگر نوجوانوں کو بھی شامل کرتے جائیں گے

پارٹی کی انتخابی مہم کی نگرانی ریجنل صدرشاہ فرمان کررہے ہیں جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے دور ہ پشاور کے دوران پارٹی کی حکمت عملی پر اطمینان کااظہار کیااور امید ظاہر کی کہ پہلے سے زیادہ اکثریت کیساتھ کامیابی حاصل ہوگی