بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / الیکشن کمیشن کا ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں متحرک کرنیکا فیصلہ

الیکشن کمیشن کا ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں متحرک کرنیکا فیصلہ

پشاور۔الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں میں ووٹر ز ایجو کیشن کمیٹیاں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو شہر یوں میں ووٹ کا اندارج کرنے ،خواتین میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے اور معذور افراد کے ووٹ اندارج کے بارے میں آگاہی فراہم کر ے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ کمیٹیوں کی جانب سے تاحال ایک ہز ار کے قریب تقریبات منعقد کی گئی ہیں یاد رہے کہ آگاہی مہم کا یہ سلسلہ 2018 ء کے عام انتخابات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جس کا دائر کار اضلاع کی سطح پر سکولوں ، کالجز اور یونیورسٹیز تک بڑھا یا جائے گا اس کا مقصد آنے والے انتخابات میں ٹرن آوٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر نا ہے اس سلسلے میں مزید پروگرام تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔