بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری کی تیاریاں مکمل

فاٹا میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرری کی تیاریاں مکمل

پشاور۔وفاقی حکومت نے فاٹا کے لیے وسیع تر مانیٹرنگ اختیارات کے حامل چیف آپریٹنگ آفیسر کی تقرر ی کی تیاریا ں مکمل کرلی ہیں سمر ی وزیر اعظم کے جلدبھجوادی جائیگی صوبہ سے تعلق رکھنے والے گریڈ بائیس کے ریٹائرڈ بیوروکریٹ کی بطور سی او او فاٹا تقرری کا امکان ہے تاہم اس حوالہ سے فاٹاکے تمام ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ کی منظور ی کے بعدفاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور انضمام کے عمل کی نگرانی کے لیے فاٹا کے لیے سی او او کے نام سے نیا عہدہ تخلیق کیے جانے کے بعد اب اس پر ایک ریٹائرڈ سینئر بیوروکریٹ کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل تیز کردیاہے۔

سی او او کے بنیاد ی فرائض میں فاٹا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے علاوہ سرکاری انتظامی افسران کاچناؤ اور ان پرچیک رکھناہوگا اسی طرح سی او او فاٹامیں انضمام کے عمل کے دوران قائم کیے جانے والے نئے اداروں کی مانیٹرنگ بھی کرے گا جن میں پولیس ،عدلیہ ،بلدیات وغیرہ شامل ہونگے ا س سلسلے میں فاٹا کے بعض ممبران کھل کر سی او او کی تعیناتی کی حمایت کررہے ہیں ا س حوالہ سے رکن قومی اسمبلی ساجد حسین طوری کہتے ہیں کہ معاملات کی شفافیت کویقینی بنانے کے لیے سی او او اہم کردار اد ا کرے گا اس کی تعیناتی سے فاٹا میں ہونے والی مالی اور انتظامی گڑبڑ کاراستہ روکا جاسکے گا ہم اس معاملہ میں حکومت کی مکمل تائید کرینگے ۔