بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخواہ میں مزید 21منصوبوں کی منظوری

خیبر پختونخواہ میں مزید 21منصوبوں کی منظوری

پشاور ۔ صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی(PDWP) نے 22543.253ملین روپے لاگت کے 21پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری ؍سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں دی گئی جس میں مختلف شعبوں بشمول صحت،داخلہ، ہاؤسنگ،اعلیٰ تعلیم،ابتدائی و ثانوی تعلیم،بلدیات،زراعت،سڑکوں اور پلوں کے شعبوں سے متعلق27پراجیکٹس پر تفصیلی غور و خوض کے بعد 21پراجیکٹس کی منظوری دی گئی جبکہ 6منصوبوں کو غیر موزوں ڈیزائن کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صحت کے منصوبوں میں سول ہسپتال شکر درہ کی درجہ ڈی ہسپتال کی سطح پر درجہ بلندی(SDG) اور پیرا پلیجک سنٹر حیات آباد پشاور میں دو جمز،وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کی تعمیر اور داخلہ کے شعبے میں خیبر پختونخوا پولیس کے لئے خصوصی ترقیاتی سپورٹ اور ماڈل پولیس سٹیشنز کے قیام(SDSP-V)اور مکانات کے شعبے میں سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کیلئے جلوزئی ضلع نوشہرہ میں ہاؤسنگ سکیم شروع کرنے کے پراجیکٹس شامل ہیں۔

اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں گورنمنٹ ڈگری کالج عمر زئی ضلع چارسدہ کے قیام،ابتدائی و ثانوی تعلیم کے شعبے میں خصوصی اقدامات ،’’ستوری د خیبر پختونخوا‘‘،بلدیات کے شعبے میں کمراٹ اور براول وادی کے لئے ترقیاتی پیکج اور زراعت کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں قابل کاشت بنجر اراضی کی ترقی ،خیبر پختونخوا میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ملک کوالٹی ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور خیبر پختونخوا میں لینڈ ڈیویلپمنٹ ؍ری کلیمیشن جبکہ سڑکوں اور پلوں کے شعبے میں اکوڑہ خٹک،گل ڈھیری،منئی،دوران،ترخ خیل،شہاب خیل،گل ڈھیری،پٹہ اودم،کا کا صاحب،خوڑ میاں گان،کے ایس باغ گلی،خوڑ پٹاؤ،پٹاؤ سوار خیل،کے ایس اے بہ خیل ولی،والئی ایم آر ایس کے براستہ خوڑ ،کے ایس کلی کنڈاؤنوشہرہ،سڑکوں کی فیزایبلٹی سٹڈی،ڈیزائن ،بہتری اور توسیع اور خویشکی بالا و پائیں نوشہرہ میں 16کلو میٹر اندرونی سڑکوں کی فیزیبلٹی سٹڈی۔

ڈیزائن،بہتری اور پختہ بنانے ،بختئی کوٹلی کلاں روڈ آئی سی پلوں ،سڑکوں چراٹ روڈ سے موضع سپن خاک نوشہرہ کی فیزیبلٹی سٹڈی اور تعمیر،یونین کونسلز پبی،خان شیر گڑھی،چوکی ممریز،اکبر پورہ اور تارو ضلع نوشہرہ کے نالوں،گلیوں اور اندرونی سڑکوں کی تعمیر ،یونین کونسل امان کوٹ ،محب بانڈہ،پہاڑی کٹی خیل،زیڈ کے کے ایس اور مانکی شریف نوشہرہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر اور پختہ بنانا بمعہ منسلکہ کاموں،یونین کونسلز کروی اور ڈھیری کٹی خیل ضلع نوشہرہ میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و پختہ بنانا بمعہ منسلکہ کام، شبقدر چوک سے مٹہ روڈ ،آئی سی پل،حجازی سے یاغی بانڈہ براستہ ترخہ اور مثال قلعہ تاروڈ براستہ میاں عیسیٰ اور یونین کونسلز میر زئی اور پنجاؤ ضلع چارسدہ سڑکوں کی تعمیر اور پختہ بنانا،ضلع دیر بالا میں سلام کوٹ،دوبندو درہ ،نصرت درہ،دروڑہ شرم کندھ روڈ کی بحالی اور دوبارہ تعمیر ،میجر ثناء اللہ شہید روڈ کی تعمیراورپی کے50ہری پور کی مختلف یونین کونسلوں میں سڑکوں گلیوں کو پختہ بنانا،اسلامیہ کالج یونیورسٹی (تحقیقی مرکز) کے لئے معاونت کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئی ہیں۔