بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ایجوکیشن سروس ایکٹ پر اہم اجلاس طلب

ایجوکیشن سروس ایکٹ پر اہم اجلاس طلب

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے ایجوکیشن سروس ایکٹ پر اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے جس میں محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے وزیر سمیت قانون ٗ اسٹیبلشمنٹ اور فنانس کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے اجلاس میں ایکٹ کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائیگا اور اساتذہ کے تحفظات پر غور ہوگا۔

ادھر گزشتہ روز آل ٹیچرز گرینڈ الائنس کے وفد جس میں سمیع اللہ ٗ ریاض بہار ٗ حاجی اشراف ٗ محمد اکرام داؤدزئی اور دیگر نے وزیر تعلیم محمد عاطف اور محکمہ تعلیم کے افسروں سے ملاقات کی اور انہیں ایکٹ بارے تحفظات سے آگاہ کیا ۔