بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بھارت سے شکست کے بعد ڈین جونز اور ہوگ نے ٹی وی و لیپ ٹاپ توڑ دیے

بھارت سے شکست کے بعد ڈین جونز اور ہوگ نے ٹی وی و لیپ ٹاپ توڑ دیے

اندور:  بھارت سے تیسرے ون ڈے میں شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹرز ڈین جونز اور بریڈ ہوگ نے ٹی وی اور لیپ ٹاپ وغیرہ توڑ دیے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو اندور کی ایک دکان میں ٹی وی اور دیگر چیزیں توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ فوٹو: نیٹ

پاک بھارت شائقین کی جانب سے اپنی ٹیم کے ہارنے پر ٹی وی توڑنے کی روایت تو موجود ہے تاہم اب سابق آسٹریلوی کرکٹرز کو اندور کی ایک دکان میں ٹی وی اور دیگر چیزیں توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔ دراصل یہ اسی مقصد کیلیے بنایا گیا ایک کیفے ہے جس میں ٹی وی، لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ٹی کپ ، شیشے اور دیگر سامان موجود ہے، اس کا نام ’بھڑاس ‘ ہے جہاں پر لوگ پیسے ادا کرکے اپنی بھڑاس نکالتے ہیں، ڈین جونز اور بریڈ ہوگ نے بھی اپنی ٹیم کے ہارنے کی یہیں بھڑاس نکالی۔

کیفے کے مالک اتل مالیکرم کا کہنا ہے کہ چونکہ وہ دونوں ہمارے مہمان تھے اس لیے ہم نے ان سے کوئی رقم نہیں لی۔