بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خورشید شاہ کی تبدیلی پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات

خورشید شاہ کی تبدیلی پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات

اسلام آباد۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر مسلم لیگ (ق)، قومی وطن پارٹی اور جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا جبکہ تحریک انصاف کے اندر بھی نئے قائد حزب اختلاف کے طور پر شاہ محمود قریشی کی نامزدگی کی تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے مخالفت کر دی ہے اور قائد حزب اختلاف کے عہدے کیلئے عمران خان کی حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق (ق)لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے (ق)لیگ کو کوئی مسئلہ نہیں ہے، تحریک انصاف نے اس معاملے پر فیصلے سے پہلے اعتماد میں نہیں لیا، اس لئے (ق)لیگ تحریک انصاف کا ساتھ نہیں دے گی،اس ضمن میں قومی وطن پارٹی کے رہنما آفتاب شیرپاؤ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت گرانے آئی تھی۔

اب وہ قائد حزب اختلاف تبدیل کرنا چاہتی ہے، ہم سید خورشید شاہ کے ساتھ ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سے تحریک انصاف نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے رابطہ قائم نہیں کیا گیا، فی الحال جماعت اسلامی قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کی تجویز پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلے نہیں کیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان اپنے ایک ٹویٹ میں نئے قائد حزب اختلاف کے طور پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہی ان کے قائد ہیں۔