بریکنگ نیوز
Home / کھیل / ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کلین سویپ سے پاکستان ٹیم کی رینکنگ بہتر ہوسکتی ہے

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کلین سویپ سے پاکستان ٹیم کی رینکنگ بہتر ہوسکتی ہے


دبئی۔پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ بہتری کا موقع مل گیا، مقصد پانے کیلئے ویسٹ انڈیز کیخلاف کلین سویپ کرنا ہوگا، یواے ای میں 3-0 سے کامیابی حریف سے آٹھویں پوزیشن چھیننے کا موقع فراہم کرے گی۔

آسٹریلیا کے مقابل سیریز میں سرخرو ہونے پر جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر براجمان ہو سکتا ہے۔ 25ستمبر سے 12اکتوبر تک مختلف ٹیموں کے مابین 16ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے،اس دوران سامنے آنے والے نتائج رینکنگ میں اکھاڑ پچھاڑ کا سبب بن سکتے ہیں۔