بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / امریکی وزیر دفاع کی کابل آمد،ائیر پورٹ پر راکٹ حملہ

امریکی وزیر دفاع کی کابل آمد،ائیر پورٹ پر راکٹ حملہ

کابل ۔امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے طیارے کے افغان دارالحکومت کابل میں لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں تاہم اس میں حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت میں واقع حامد کرزئی ائیر پورٹ پر امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا طیار ہ لینڈ کیا تو کچھ ہی دیر بعد ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے ۔حملے کے بعد ائیر پورٹ پر افتراتفری مچ گئی ،افغان سیکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ کو شہریوں سے خالی کرا کے تمام پروازیں منسوخ کردیں ۔