بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗ محرم میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ نا کام ٗ 3دہشتگرد گرفتار

پشاور ٗ محرم میں تباہی پھیلانے کا منصوبہ نا کام ٗ 3دہشتگرد گرفتار

پشاور۔محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے محرم الحرام میں تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرکے گاڑی میں نصب 6گرام بم ناکارہ کر دیا گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ کچھ دہشتگردی موٹر کار کے ذریعے شہرمیں بارود منتقل کرنے کی کوشش کرینگے جس کانوٹس لیتے ہوئے اچینی خوڑ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبر ایل ای بی 8440سے 6کلو گرام وزنی طاقتور بم برآمد کرکے 3 عسکریت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں منیر شاکر عرف منیر ولد میر زمان ساکن چارمنگ باجوڑ ایجنسی حال اصحاب بابا روڈ پشاور، فریدون ولد میر جلال سکنہ افغانستان حال واحد گڑھی پشاور اور عارف اللہ ولد زرولی ساکن جمرود خیبر ایجنسی شامل ہے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق بم کو ریموٹ کنٹرول سے منسلک کیا گیا تھا جسے تباہی پھیلانے کی غرض سے پشاور شہر منتقل کیا جارہا تھا تاہم بروقت کاروائی کے دوران شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔